صدر آصف علی زرداری نے ایرانی ہم منصب صدر محمود احمدی نژاد سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے سیستان حملے کی شدید مذمت کی ہے۔صدر زرداری نے ایران کودہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی طرف سے تعاون اور حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان ایوان صدرکے مطابق صدر آصف زرداری کاکہناتھاکہ سیستان حملہ بربریت پر مبنی تھا،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بزدل دشمن اب بھاگ رہے ہیں۔ صدرنے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات ہیں۔انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ افسوس ناک واقعے پر دلی ہمدردی کااظہارکیا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169753
صدر آصف علی زرداری نے صدر محمود احمدی نژاد کو دہشتگردی کیخلاف تعاون کی یقین دہانی کرادی۔